facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

الیانا ڈی کروز کے ہاں ننھے مہمان کی ولادت

بالی وڈ کی معروف اور دلکش اداکارہ الیانا ڈی کروز نے مداحوں کو خوشخبری سنادی۔

شادی سے قبل اپنے حاملہ ہونے کا اعلان کرنے والی اداکارہ متعدد بار سوشل میڈیا پر اپنے خفیہ بوائے فرینڈ کے ہمراہ تصاویر کی وجہ سے موضوع بحث رہی ہیں۔

تاہم حال ہی میں الیانا کی جانب سے کئی عرصے سے لوگوں سے خفیہ رہنے والے شخص کا چہرہ سامنے لایا گیا۔

بعد ازاں تمام تر خبروں نے بعدآخر کار الیانا ڈی کروز نے یکم اگست کو اپنے پہلے بچے کوا فینکس ڈولن کو جنم دیا اور 5 اگست کو اپنے بچے کی خبر شیئر کی۔

الیانا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے نومولود کی بلیک اینڈ وائٹ  تصویر شیئر کی جس میں نومولود کو سوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ileana D’Cruz (@ileana_official)

تصویر کے ساتھ انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ، ’اپنے بیٹے کا دنیا میں استقبال کرنےکی خوشی کو ہم  الفاظ میں بیان نہیں کرسکتے’۔

خبر کی سامنے آتے ہی مداحوں سمیت شوبز سے وابستہ نامور شخصیات  ، نرگس فخری، ارجن کپور، ہما قریشی سمیت دیگر نےبھی اس جوڑے کو ڈھیروں مبارک باد دیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ نے اپریل میں انسٹاگرام کے زریعے اپنے حمل کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد مداحوں میں انکے شریکِ حیات کے بارے میں جاننے کی جستجو دیکھی گئی۔

اس کے علاوہ جولائی 2022 میں یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ الیانا ڈی کروز کترینہ کیف کے بھائی سیبسٹین مچل کے ساتھ ڈیٹنگ کر رہی ہیں۔