بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیر اعظم سعودی عرب کا دورہ ولی عہد کی دعوت پر کر رہےہیں ، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ نے وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب سے متعلق کہا کہ  وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 30 اپریل تک سعودی عرب کادورہ کریں گے، وزیراعظم  سعودی ولی عہدکی دعوت پردورہ کررہےہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق  ترجمان  دفترخارجہ کی جانب سے کہا گیاکہ   عہدہ سنبھالنےکےبعدوزیراعظم کایہ پہلاغیرملکی دورہ ہوگا،دورے کے دوران  کابینہ کےاہم ارکان سمیت اعلیٰ سطح کاوفدبھی وزیراعظم کےہمراہ ہوگا، اقتصادی،تجارتی تعلقات کوآگےبڑھانےپربھی گفتگوہوگی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق  دورے کےدوران   سعودی عرب میں پاکستانی افرادی قوت کیلئےزیادہ مواقع پیداکرنےپرتوجہ مرکوزکی جائےگی۔