لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ کامیاب جلسے پرلاہورکے عوام کامشکورہوں ،26سالوں میں اتنابڑاجلسہ کبھی نہیں دیکھاجومینارپاکستان پرہوا،بدھ کولاہورمیں ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہاکہ آنیوالے دنوں میں لاہورکے کارکنوں کاکرداربہت اہم ہوگا،پاکستان کے لیے آج فیصلہ کن وقت ہے
،27رمضان کو پاکستان آزاد ہوا،کل 27ویں شب ہم نے شب دعاکااعلان کررکھاہے،کل مولاناطارق جمیل خاص دعاکریں گے ،کل محلوں میں سکرینیں لگیں گی رات دس بجے دعاہوگی ،صرف پی ٹی آئی کارکن نہیں سب پاکستانی ملک کے لیےدعا کریں،گلی ،محلوں ،کوچوں میں پیغام دیناہے کہ مسلمان اللہ کے سوا کسی کے سامنے نہیں جھکتا،
سابق وزیراعظم نے کہاکہ آپ نے لوگوں کے پاس جاکرپاکستان کی تبلیغ کرنی ہے،اپنی چوری بچانےکےلیے پورے ملک کوغلام بنادیں گےمیں جب کال دوں توکم از کم 20لاکھ لوگ اسلام آبادکے لیے نکلیں،یہ فیصلے اپنے ملک نہیں دوسروں کےلیے کریں گے،مشرف نے ایک فون کال پرگھٹنے ٹیکے ہمارے 80ہزار لوگ شہید ہوئے،آزادخارجہ پالیسی بنانے کے باعث آپ کے وزیراعظم کے خلاف سازش ہوئی،ملک پرسازش کے تحت امپورٹڈ حکومت کومسلط کیاگیا









