facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

قندیل بلوچ کے بھائی کی بریت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عثمان خالد بٹ نے بیرسٹر خدیجہ صدیقی کے توسط سے سپریم کورٹ میں قندیل بلوچ کے بھائی کی بریت کے خلاف ایک آئینی درخواست دائر کردی ہے۔

بیرسٹر خدیجہ صدیقی نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس خبر سے آگاہ کیا کہ ’عثمان خالد بٹ نےقندیل بلوچ کے قتل کیس میں اُن کے بھائی کی بریت کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے‘۔

اُنہوں نے لکھا کہ’یہ ایک مشکل کیس ہے، لیکن ایک مثال ضرور قائم کرنی چاہیے‘۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’یہ درخواست اسلام آباد میں آرٹیکل(3) 184 کے تحت دائر کی گئی ہے‘۔

خدیجہ صدیقی نے اداکار کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کی وضاحت دیتے ہوئے لکھا کہ’یہ مقدمہ مفاد عامہ کا ہے جو ہم نے پٹیشنر عثمان خالد بٹ کی جانب سے دائر کیا ہے‘۔

اُنہوں نے لکھا کہ’ یہ آئینی درخواست اس امید کے ساتھ دائر کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ اپنے دائرہ اختیار کے ذریعے 14 فروری کو عدالت کی جانب سے سنائے گئے غلط فیصلے کو مسترد کرکے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو بحال کرے‘۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے اداکار عثمان خالد بٹ نے قندیل بلوچ قتل کیس کے مرکزی ملزم وسیم کے بری کرنے کے عدالتی فیصلے پر برہمی کا اظہار بھی کیاتھا۔

قندیل بلوچ قتل کیس کے فیصلے پر عثمان خالد بٹ نے ردعمل میں ٹوئٹر پر سلسلہ وار ٹوئٹس میں مطالبہ کیاتھا کہ عدالتی حکم کو عام کیا جائے تاکہ ہمیں معلوم ہوسکے کہ وسیم نے عمر قید کی اپیل کیسے جیتی۔

اداکار نے لکھا تھا کہ ہم اس وقت ایک اعلیٰ سطحی اور ناقابل یقین حد تک سفاکانہ قتل کے مقدمے کے اختتامی مراحل میں ہیں، اس مرحلے میں ایسا فیصلہ آنا انصاف کے نظام پر سوالیہ نشان لگاتا ہے۔