بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

غنڈہ گردی کی تو قانون آپ کے سامنے کھڑا ہوگا، رانا ثناءاللہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر داخلہ رانا ثنا ءاللہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن سے نہ لڑیں، فارن فنڈنگ کی چوری کا کیس لڑیں۔آئین، پارلیمنٹ، عدلیہ کے بعد الیکشن کمیشن سے غنڈہ گردی نہ کریں، آئین، قانون اور اداروں کا احترام کریں، غنڈہ گردی کی تو قانون آپ کے سامنے کھڑا ہوگا۔ جمہوری حکومت آنے سے ملک میں سکون اور چندآئین شکن بے سکون ہیں ۔عوام کو اب سکون ہے کہ روز کی گھبراہٹ اور بے سکونی سے نجات ملی کُرسی کے نشے میں مبتلا ٹولہ حالت گھبراہٹ میں ہے، مفت کی روٹی بند ہونے کے بعد ایسی حالت ہو ہی جاتی ہے ،انتشار چند ذہنوں تک محدود ہوگیا ہے، ملک اب استحکام، ترقی اور خوشحالی کی سمت چل پڑا ہے مہنگائی، لوڈشیڈنگ کا خاتمہ، معیشت کی روانی پر جنگی بنیادوں پر کام جاری ہے ہم سے جنگ کرنے والوں کو عوام نمٹ لیں گے ہم نے ان مسائل سے جنگ کرنی ہے۔ جنہوں نے چار سال سے عوام کومصیبت میں ڈالاہوا ہے ہم نے قوم کو مہنگائی ، بے روزگاری اور لوڈشیڈنگ سے سکون دینا ہے۔شہبازشریف سپیڈ سے مہنگائی، بے روزگاری، لوڈشیڈنگ کو ختم کرکے دَم لیں گے گھبراہٹ صرف عوام کو چار سال گھبراہٹ میں ڈالنے والوں پر طاری ہےعوام پر گھبراہٹ طاری کرنے والوں کی گھبراہٹ شہبازشریف سپیڈ کی وجہ سے مزید بڑھتی جائے گی۔