اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان نے میڈیا کو جھوٹ، فریب اور کردار کشی کی سیاست کے لیے استعمال کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے لکھا ہے کہ میڈیا پر عمران خان کا غصہ قابل فہم ہے کیونکہ اس نے میڈیا کو جھوٹ، فریب اور کردار کشی کی سیاست کے لیے استعمال کیا ہے۔
IK's unrestrained anger for the media is understandable. He has used it to turbocharge his politics of lies, deceit & character assassination. When the same media is showing him the mirror, he has turned against it. It is how the fascists behave & want everything to fall in line.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) March 1, 2022
جاری کردہ پیغام میں شہباز شریف نے لکھا کہ جب وہی میڈیا اسے آئینہ دکھا رہا ہے تو وہ اس کے خلاف ہو گیا ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ فاشسٹوں کا برتاؤ ایسا ہے اور چاہتے ہیں کہ سب کچھ لائن میں آجائے۔