اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ کی صف اول کی خوبرو اداکارہ و ماڈل دپیکا پڈوکون کا کہنا ہےکہ انہوں نے پرکشش نظر آنے کیلئے آج تک کوئی سرجری نہیں کروائی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں اپنے کیریئر کے آغاز میں ملنے والے کار آمد اور بدترین مشوروں کے بارے میں کھل کر بات کی۔
بالی ووڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ کیریئر کے آغاز میں جب وہ صرف 18 سال کی تھیں، تب انہیں کسی نے پرکشش نظر آنے کے لیے ’چھاتی‘ کی سرجری کرانے کا مشورہ دیا۔
دپیکا پڈوکون نے اس مشورے کو بدترین قرار دیتے ہوئے شکر ادا کیا کہ انہوں نے اس پر عمل نہیں کیا۔
دپیکا پڈوکون نے حال ہی میں یہ بھی انکشاف کیا کہ سال 2014 میں ڈپریشن کے باعث جینے کی امید ختم ہوگئی تھی۔
اداکارہ دپیکا پڈوکون نے بھارتی ٹی وی کے ایک شو میں دوران انٹرویو ڈپریشن سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈپریشن کینسر اور ذیابطیس کی طرح ایک بیماری ہے۔
انہوں نے بتایاکہ 2014 میں اس بیماری کا شکار ہوئی اور اس دوران میرا دل چاہتا تھا کہ میں باہر نہ جاؤں، کسی سے نہ ملوں اور کوئی کام نہ کروں، مجھے لگتا تھا کہ میرا کوئی مقصد نہیں اور ایک وقت ایسا بھی آیا جب میں اپنی زندگی کا خاتمہ کرنا چاہتی تھی۔
بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون نے مزید کہا کہ 2014 میں شاہ رخ خان کی فلم ’ہپی نیو ائیر‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھی تاہم شوٹنگ کے دوران میں ڈپریشن کی وجہ سے بار بار سب سے چھپ کر زاروقطار روتی تھی اور مجھے خود نہیں پتہ تھا کہ میں کیوں رو رہی ہوں۔