بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اداکار بلال اشرف کی والدہ انتقال کرگئیں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسری کے اداکار بلال اشرف کی والدہ انتقال کرگئیں ۔
سنیئر اداکار احتشام الدین نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اس بات کی اطلاع دی کہ اداکار بلال اشرف کی والدہ انتقال کرگئیں ۔
بعدازاں خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بلال اشرف نے بھی اپنے فیس بک اکاونٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے ابھی زندگی کی سب سے قیمتی شخصیت اپنی پیاری والدہ کو کھو دیا۔
انہوں نے مداحوں سے درخواست کی کہ ان کی والدہ کو اپنی دعاؤں میں رکھیں اللہ تعالیٰ ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
اداکار کی پوسٹ پر پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اعجاز اسلم، علی عظمت، سنیتا مارشل، عدنان شاہ ٹیپو، زارا ترین ، زینب عباس اور عائشہ فضلی سمیت دیگر شوبز شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے ۔