بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جنت مرزا کی پولیس سٹیشن سے ویڈیو وائرل ، آخر ماجرا کیا ہے ؟

فیصل آباد(شوبز ڈیسک)پاکستان کی معروف ٹک ٹاک سٹار اور سوشل میڈیاانفلونسر جنت مرزا اچانک پولیس سٹیشن پہنچ گئیں، ویڈیو وائرل ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاکرجنت مرزا کی ایک ویڈیو وائرل سوشل میڈیا پروائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اعلیٰ پولیس آفیسر کیساتھ بیٹھی ہوئی نظر آ رہی ہیں ۔دراصل ماجرا کچھ یوں ہے کہ انہیں پولیس اسٹیشن(تھانے) اس لیے بلایا گیا کیونکہ یہ ایک مشہور و معروف سٹار ہیں اور 23 لاکھ سے زائد فالوورز رکھنے کے باعث پنجاب پولیس نے انہیں آگاہی مہم کیلئے مدعو کیا تھا۔اس موقعے پر پنجاب پولیس کے ایس ایس پی مرزا انجم کمال نے کہا کہ “ہماری عوام ہیلپ لائن 1122کو تو بہت اچھے سے جانتی ہے پر 1124 سے لاعلم ہے تو یہی وجہ ہے کہ میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ اس نئی ہیلپ لائن عوام کی مدد کیلئے بنائی گئی ہے مثلاََ اگر دوران سفر آپکی گاڑی کا ٹئر پنکچر ہو جائے، پیٹرول ختم ہو جائے یا پھر کسی علاقے سے گزرتے ہوئے آپ خود کو محفوظ تصور نہ کریں ، تو فوراََ اس ہیل لائن پر کال کیجئے ، پولیس اہلکار مدد کیلئے حاضر ہو جائیں گے۔”


اس اقدام پر ٹک ٹاکر جنت مرزا نے کہا کہ “میں نے جب اس سہولت کے بارے میں سنا تو یقین نہیں آ رہا تھا جس کے بعد میں نے دل کی تسلی کیلئے1124 پر مدد کیلئے کال کی تو متعلقہ پولیس اہلکار موقعے پر فوراََ مدد کیلئے پہنچ گئے۔”
واضح رہے کہ جنت مرزا مذکورہ ویڈیو میں جس پولیس آفیسر کیساتھ نظر آ رہی ہیں، ان کا نام مرزا انجم کمال ہے اور یہ جنت مرزا کے والد ہیں۔