اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہاہے کہ نئے پاکستان میں نئی بات سامنے آئی لوگوں کے فرنٹ میں ہوتے ہیں کپتان نے تو فرنٹ وومین رکھی ہوئی تھی،انتقامی سیاست نہیں کریں گے نیب یا کسی ادارے کو غلط استعمال نہیں کریں گے مگر حساب ضرور لیں گے۔ان خیالات کااظہار مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے جمعرات کواپنے جاری بیان میں کیا۔وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہاکہ کوئی کام نہ کر کے لگڑری زندگی گذارنے والے عمران خان کوحساب دینا ہو گا بتایا جائے کہ فرح بی بی کون ہے؟نئے پاکستان میں نئی بات سامنے آئی لوگوں کے فرنٹ میں ہوتے ہیں کپتان نے تو فرنٹ وومین رکھی ہوئی تھی فرح بی بی کے تعلقات بشریٰ بی بی سے تھے فرح بی بی اپنے طور پر تو کہیں کرپشن نہیں کر سکتی فرح یا اس کے شوہر کے پاس کوئی عہدہ نہیں تھا فرح بی بی رنگ روڈ پرخریداریاں کرتی رہی فارن فنڈنگ کیس میں تاخیری حربے استعمال کیے جا رہے ہیں خود تو کہتے تھے کہ رسیدیں دیکھاوتو آج کیوں بھاگ رہے ہو؟ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے ہر روزثبوتوں کے ساتھ نیا سکینڈل سامنے آئیگا عدم اعتماد کا غیر مقبول فیصلہ وینٹی لیٹر پر پہنچنے والی ملکی میعشت کو بچانے کیلئے کیااگر عمران خان 6ماہ مزید حکومت کرتے تو لوگ انہیں گریبان سے پکڑ کر نیچے اتار دیتے پی ٹی آئی کا ٹکٹ لینے والا کوئی نہ ہوتا انہیں عوام میں جانے کیلئے ہیلمٹ کا استعمال کرنا پڑتامگر ہم ایسا نہ کرتے تو خدانخواستہ ملک معاشی طور پر دیوالیہ ہو جاتا ریفارم کرنے کے بعد الیکشن کی طرف جائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ ایمانداری کا درس دینے والے بتائیں گورنر ہاوس ،پی ایم ہاوس یونیورسٹیاں کیوں نہ بن سکیں_ ایمانداری اتنی ہے کہ بنی گالہ سے وزیر اعظم ہاوس جانے پر قوم کا ایک ارب روپیہ لگا دیا کیایہی وہ کفایت شعاری اور بچت تھی؟ جس کاعوام سے وعدہ کیا گیا انتقامی سیاست نہیں کریں گے نیب یا کسی ادارے کو غلط استعمال نہیں کریں گے مگر حساب ضرور لیں گے 6مئی کو فتح جنگ میں مریم نواز کا جلسہ تاریخ ساز ہو گا مریم نواز سازش کے جھوٹے پراپیگنڈے کو بے نقاب کرنے کیلئے ہر حلقہ میں جاکر جلسے کر رہی ہیںبنیادی ضروریات کیلئے سبسڈی دینا ریاست کی ذمہ داری ہے یہ کسی پر احسان نہیں مگرڈالر کی قیمت بڑھنے سے پٹرول ڈیزل پر سبسڈی دینا موجودہ حکومت کیلئے مشکل ہے 3ماہ میں سبسڈی کی وجہ سے قومی خزانے کو 90ارب روپے کا نقصان ہوااپریل کے بعد یہی نقصان 300ارب تک پہنچ جائے گا زندہ باد کہلوانے کیلئے فیصلے نقصان کا باعث بنتے ہیں بارودی سرنگ کے ساتھ ملکی معیشت ہمیں دی گئی مگر اس کے باوجود وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور انکی ٹیم ہر طرح کی قربانی دے کر ملک و قوم کیلئے کام کرنے کو تیار ہے نیوکلیئر پروگرام غیر محفوظ ہاتھوں میں نہیں نواز شریف نے 5فون کالز اور آفرز کے باوجود ایٹمی دھماکے کیے سی پیک منصوبہ دیا ان کے خلاف سازش ہو تو کچھ سمجھ آتی ہے عمران خان نے ملک و قوم کیلئے ایسا کیا کام کیا جو ان کے خلاف سازش ہو گی روس نے تو شہباز شریف کووزیر اعظم بننے پر مبارکباد دی سی پیک پر شہبازرفتار سے کام کرنے کا اعلان کیا اس پر تو کوئی سازش نہیں ہوئی جب عمران خان کہتا تھا کہ میں تو دعا کر رہا ہوں کہ میرے خلاف عدم اعتماد لے کر آو تو اس وقت سازش نہیں تھی۔انہوں نے کہاکہ اتحادی ساتھ چھوڑ گئے تو بیرونی سازش ہو گئی عمران خان نے پنجاب میں وزیر اعلیٰ ہاوس میں پارٹی میٹنگ کس حیثیت میں کی آزاد کشمیر کا سابق وزیر اعظم نیازی روتا رہا کہ جناب میرے خلاف پارٹی نے کیوں سازش کر دی ۔ پی ٹی آئی کے 25اراکین عمران خان کے بنائے ہوئے وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد لے کر آ گئے کیونکہ تنویر الیاس کی شکل میں نیا اے ٹی ایم درکار تھا اس لئے اسے قومی فریضہ سمجھ کر ادا کیا گیا_ انڈیا اور امریکہ کا نام لے کر اور مذہبی کارڈ استعمال کر کے کھیلا عوامی جذبات سے کھیلا جا رہاہے۔
انتقامی سیاست نہیں کریں گے مگر حساب ضرور لیں گے،جاوید لطیف








