بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حلف برداری معاملہ،بنی گالہ کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے تو سختی سے نمٹنا چاہیے ، مریم نواز

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازنے کہا ہےکہ عدالت کے واضح احکامات کے باوجود حمزہ شہباز کی حلف برداری کو ڈھٹائی سے روکا جا رہا ہے، اتنی دیدہ دلیری سے آئین و قانون اور عدالتوں کا تمسخر اڑانا کسی نارمل انسان کا کام نہیں ہو سکتا۔ایک بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ بنی گالہ کے بھوت اگر باتوں سے نہیں مانتے تو سختی سے نمٹنا چاہیے، یہ 12 کروڑ عوام کا صوبہ ہے مذاق نہیں۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ اِن پاگلوں پر سنگین غداری اور عدالتوں کی توہین کے مقدمات چلنے چاہئیں، ایسی بچوں والی حرکتیں کہ انسان دنگ رہ جائے،سوچیں ایسے ذہنی اور نفسیاتی مریضوں کےحوالے ہمارا ملک تھا، شکر ہےکہ پاکستان بچ گیا۔