بالی وڈکی شوخ چنچل اور خوبرو اداکارہ عالیہ بھٹ نے اہم راز سے پردہ اُٹھا دیا۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جو مشہور زمانہ لگژری برانڈ ’گچی’ کی جانب سے سامنے آئی ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ’گچی’ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو، جس میں عالیہ بھٹ نے اپنی روزمرہ زندگی کی کچھ دلچسپ تفصیلات کا انکشاف کیا۔
خصوصی ویڈیو میں عالمی برانڈ ایمبیسیڈر عالیہ بھٹ نے ’21 ود گچی’ میں اپنے مداحوں سے بات کرتے ہوئے وہاں موجود پہلےکارڈ کا سوال جس میں لکھا تھا کہ ’وہ ایسا کون سا کام ہے جو آپ روز کرتی ہیں؟۔’
دلچسپ بات یہ کہ راکی اور رانی کی اداکارہ نے انکشاف کیا کہ پہلے وہ ورزش کرتی تھیں لیکن اب بیٹی کی پیدائش کے بعد تبدیلی آگئی ہے۔
عالیہ بھٹ نے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ ’اب میری زندگی بہت بدل چکی ہے میرے پاس میری بیٹی ہے۔ اس لیے مجھے لگتا ہے کہ جب تک میں اس کے ساتھ ہوں، مجھے ہر روز ایک کام کرنا چاہیے اور وہ ہے اسے گلے لگانا اور بوسہ دینا، ایک بار نہیں، بلکہ دن بھر میں کئی بار۔’
جواب سننے کے بعد مداحوں نے کمینٹ سیکشن میں ماں بیٹی کے پیار کو خوب سراہا، ایک صارف نے لکھا کہ ’عالیہ جب بھی اپنی بیٹی راہا کا زکر کرتی ہیں تو انکا چہرہ کھل اُٹھتا ہے۔’
جب کی ایک اور صارف کا کہنا تھا ’ہمیں اچھا لگتا ہے کہ عالیہ ہر موقع پر اپنی بیٹی کو ترجیح دیتے ہوئے انکا زکر کرتی ہیں۔’









