بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لباس پر تنقید، رابی پیرزادہ نے اصلاحی ٹوئٹ جاری کردیا

پاکستان کی معروف خطاط اور سابقہ پاپ گلوکارہ رابی پیرزاد نے لباس سے متعلق خود پر کی جانے والی تنقید کے بعد اصلاحی ٹوئٹ جاری کردیا۔

گزشتہ دنوں لندن روانگی سے قبل ائیر پورٹ پر لی گئی تصویر، جس میں رابی کو جینز اور شرٹ کے ساتھ حجاب لیے دیکھا گیا تھا۔

تاہم تصویر سوشل میڈیا پر آنے کے بعد کچھ ناقدین کی جانب سے رابی کو انکے لباس پر خاصا تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

رابی نے ان تمام منفی سوالات کے جواب میں گزشتہ روز  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ٹوئٹ جاری کیا جس میں انہوں نے اپنی تصویر کے ساتھ ایک دھندلی تصویر بھی لگائی۔

مذکورہ تصویر میں خاتون روایتی لباس زیب تن کیے ہوئی تھیں ساتھ ہی وہ لباس چست ہونے کی وجہ سے جسم کو نمایاں کر رہا تھا۔

رابی پیرزادہ نے لباس کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’لمبا سفر مختلف فلائیٹیں، جہاز کی تبدیلی، بہت ذیادہ چلنا، برقعہ میں نہیں ہو سکتا۔ مگر ہر لباس عزت سے پہنا جا سکتا ہے۔’

انہوں نے مزید لکھا کہ ’یہ  جملہ اس بارے میں نہیں ہے کہ آپ کیا پہنتے ہیں، یہ اس کے بارے میں ہے کہ آپ اسے کیسے پہنتے/ یااستعمال کرتے ہیں۔’

ٹوئٹ سامنے آنے کے بعد مداحوں نے رابی کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انکی حمایت میں کھڑے ہوگئے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’لوگ تو کسی حال میں خوش نہیں رہتے لیکن مجھے تھوڑا اعتراض آپ پر بھی آپ ہر بار ایسے لوگوں کے تعنے اور باتوں کا جواب دے کر اہمیت کیوں دیتی ہیں انکو؟۔