اسلام آباد (شوبز ڈیسک) عمومی طورپر عوام اپنی پسندیدہ سلیبرٹیز کے بارے میں زیادہ سے زیادہ جاننے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں ، کچھ ایسے نام بھی ہیں جنہیں لوگ پاکستانی تصور کرتے ہیں لیکن وہ دراصل بھارتی شہریت کے حامل ہیں۔ان کی فہرست انڈیاڈاٹ کام نے شیئرکی ہے۔
جوگندر ناتھ منڈل
جوگندرناتھ منڈل کا شمار پاکستان کے بانیوں میں ہوتا ہے ، وہ پاکستان کے پہلے وزیرقانون تھے ۔بانیِ پاکستان محمد علی جناح نے پاکستان کی قانون ساز اسمبلی کے پہلے اجلاس کی صدارت کی دعوت انھیں دی تھی لیکن 1950ءمیں وہ بھارت واپس چلے گئے تھے۔ جوگندر ناتھ منڈل ، بنگال کے ایک قصبے باقر گنج میں کسانوں کے ایک خاندان میں پیدا ہوئے تھے۔
بیگم پارہ
پاکستان کی آزادی کے بعد بیگم پارہ نے ممبئی میں ہی سکونت اختیار کرلی ، انہیں بالی ووڈ کی پہلی بولڈ اداکارہ سمجھاجاتاہے، وہ ’ساوریا‘ میں اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں۔ بالی ووڈ کی اس گلیمرس لڑکی نے 1940–50 کے درمیان بہت سی فلموں میں کام کیا۔بیگم پارہ کا تعلق ایک پنجابی خاندان سے تھا اور بچپن کا نام پارہ حق تھا۔ ان کا کنبہ علی گڑھ میں رہتا تھا اور والد راجستھان کے بیکانیر میں چیف جسٹس تھے۔
بیگم پارہ pic.twitter.com/UpGVs4NS5P
— Usual Suspect (@Monkosova) June 1, 2023
ساحرلدھیانوی
ساحر لدھیانوی معروف شاعروں میں سے ایک ہیںجن کے کام سے ہندی سینماءبھی متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکااور بعد میں وہ لاہور منتقل ہوگئے تھے لیکن 1949ءمیں واپس بھارت کی راہ لی۔وکی پیڈیا کے مطابق ان کا پیدائشی نام عبدالحیی تھا۔ وہ لدھیانہ ،بھارت میں پیدا ہوئے تھے اور 1980ءمیں ممبئی میں اپنی آخری سانسیں لیں۔
قبر کی کھدائی کے بعد ملازمہ کی لاش نکال لی گئی
Remembering Sahir Ludhianvi on his #Deathanniversary. Comment your favourite couplet of him. pic.twitter.com/tYMQeEMyhf
— Rekhta (@Rekhta) October 25, 2022
عدنان سمیع
بھارت میں بطور گلوکار اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے عدنان سمیع دراصل پاکستانی شہری ہیں لیکن 2016ءمیں عدنان سمیع نے پاکستانی شہریت ترک کردی اور بھارتی شہریت ملنے پر اس وقت کے وزیراعظم نریندرا مودی کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔
“भिगी भिगी रातोमे …. फिर तुम आओ ना”
Happy Birthday Playback Singer-Music Director Adnan Sami.@AdnanSamiLive pic.twitter.com/MHcX1S8Nut— Nitin Godbole 🇮🇳 (@nitingodbole) August 15, 2023
فیصل قریشی
فیصل قریشی پاکستان کے ایک پروفیشنل گالفر ہیں جنہوں نے ساٹھ کی دہائی میں بھارتی گالف پلیئر نونیتا لال سے شادی کرلی تھی ۔
استاد بڑے غلام علی
استاد بڑے غلام علی معروف گائیک تھے ، ان کا تعلق پٹیالہ گھرانے سے تھااور وہ پنجاب کے ضلع قصور میں پیدا ہوئے تھے لیکن 1957 ءمیں پاکستان سے وہ بھارت چلے گئے جہاںمالابار ہل پر حکومت کی جانب سے فراہم کردہ رہائشگاہ میں منتقل ہو گئے۔
کلاسیکل میوزک کے بے تاج بادشاہ استاد بڑے غلام علی خان کی 51 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے ۔۔۔ چھ دہائیوں پر محیط گلوکاری سے عشق رکھنے والے استاد بڑے غلام علی خان نے کلاسیکل گلوکاری میں جدت پیدا کی۔کلاسیکل میوز ک سے محبت کرنے والے آج بھی ان کی فنکاری کے مداح ہیں۔ pic.twitter.com/4FkkcEPD1X
— PTV News (@PTVNewsOfficial) April 23, 2019
ناصر خان
ناصر خان بھارت میں شہرت کمانے والے دلیپ کمار(محمد یوسف خان) کے چھوٹے بھائی تھے جنہوں نے پاکستان میں ہی قیام کیا ، وہ معروف ٹی وی اداکار ایوب خان کے والد تھے ۔









