بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سونے کی ملکی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سونے کی مقامی اور عالمی مارکیٹ میں قیمت بڑھ گئی۔
تفصیلات کے مطابق عالمی اور ملکی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافہ ہوا ہے، عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2 ڈالر بڑھ کر 1891 ڈالر پر آگئی جس کے بعد ملکی سطح پر بھی قیمت بڑھ گئی۔
صرافہ بازاروں سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 3100 روپے بڑھ کر 229900 روپے ہوگئی اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 2658 روپے بڑھ کر 197102 روپے ہوگئی۔