اسلام آباد(ممتازنیوز )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)میاں محمد شہباز شریف، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اور پیپلزپارٹی کے چریک چیئرمین آصف علی زرداری کو مدعو کر لیا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین پی ٹی آئی کو خط لکھ کر 24 اگست بروز جمعرات کو دن 2 بجے مدعو کر لیا،مولانا فضل الرحمٰن کو 24 اگست کی شام 3 بجے مدعو کیاگیا۔الیکشن کمیشن نے 25 اگست دن 11 بجے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو مدعو کر لیا۔ ملاقاتوںکے ایجنڈے میں حلقہ بندیاں اور انتخابی فہرستوں سے متعلق بات چیت شامل ہے جبکہ عام انتخابات کے انعقاد اور الیکشن شیڈول پربھی بات کی جائے گی۔
عام انتخابات کا معاملہ،الیکشن کمیشن کا ملک کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا آغاز،دعوت نامے بھجوادئیے








