اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیرداخلہ راناثناء اللہ نے مسجد نبوی ؐ میں گزشتہ روز ہونیوالے افسوسناک واقعہ کے حوالے سے کہاکہ گزشتہ روز مدینہ منورہ میںقابل افسوس واقعہ ہوا، قابل احترام مقام پرغیرشائستہ جملےبولےگئے، مدینہ منورہ میں چیخا گیا اور بلند آواز سے نعرے لگائے گئے،جو ہوا وہ اتفاقا نہیں منظم منصوبہ بندی کی گئی،سابق وزیرداخلہ
اور سابق وزیراعظم کے بیانات ریکارڈ پر ہیں،جہلم والے سابق وزیر کہتے ہیں ان کا باہر نکلنا مشکل ہوجائے گا،اس طرح کےواقعات افسوسناک ہیں، آپ نےپونے4سال بہت امتحان لیاہے،جمعہ کواسلام آبادمیں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہاکہ گزشتہ دور میں ہمیں انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایاگیا ،بےبنیاد الزامات لگائے گئے،میں نے ہر بندے کو پارٹی کے فیصلے کی خلاف ورزی کرنے سے روکا،
فرح خان کے خلاف جوالزاما ت ہیں وہ ان پر نیب اور ایف آئی اے کو جوابدہ ہیں،انہوں نے کہاکہ مجھ پرکارکنوں کابے پناہ دبائوہے لیکن میں نے کارکنوںکوکہاکہ کوئی ایساقدم نہ اٹھائیں ،کل کے واقعہ پرپوری قوم نے دکھ اورکرب کااظہارکیا









