بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مسجد نبوی ؐواقعہ ،قدرت نے عمران اوران کے ساتھیوں کے چہرے سے نقاب اتارپھینکا،مریم نواز

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہاکہ عمران خان اور اسکے ساتھیوں نے جس طرح مذہب کو سیاست کے لیے استعمال کیا، انکے چہرے سے کل قدرت نے اس نقاب کو اتار پھینکا۔ نقاب اترنے کے بعد انکا جو مکروہ چہرہ سامنے آیا ہے، وہی انکی سب سے بڑی سزا ہے۔جمعہ کواپنے ٹوئٹرپیغام میں ان کاکہناتھاکہ مسجدِ نبوی صلی اللّہ علیہ وسلم کے احاطے میں مریم اورنگزیب کو گالی دی گئی۔ اس سے بڑی بدبختی کیا ہو سکتی ہے کہ مغفرت کی راتوں میں، دنیا کی پاک ترین جگہ پر، پاک ترین ہستی کے در پر رحمتیں اور مغفرت سمیٹنے کی بجائے انسان دونوں جہانوں کی ذلتیں سمیٹ آئے؟