بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چورمافیاکومسلط کرناہمارے 22کروڑ عوام کی توہین ہے ،عمران خان

ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ اللہ تیری عبادت کرتے ہیں اور تجھ سے ہی مدد مانگتے ہیں،میں نے جلد اسلام آباد کی کال دینی ہے،میں چاہتا ہوں میرے تمام لوگوں کو اسلام آباد آنے کے لیے تیار کیا جائے،جمعہ کوملتان میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہاکہ حقیقی آزادی کے لیے 30 لاکھ لوگ اسلام آباد آئیں گے،

ہم نے اس سازش کو ناکام کرنا ہے، ہم نے اس ملک میں الیکشن کروانے ہیں،ہم نے فیصلہ کرنا ہے بیرونی طاقتوں کے غلام ہمارے ملک کے لیڈر نہیں ہوں گے،انہوں نے کہاکہ شہباز شریف میر جعفر ہے، اس کے اوپر 40 ارب کے کرپشن کے کیسز ہیں،انکو اسی لیے وزیر اعظم بنایا گیا کیوں کہ انکا پیسا ملک سے باہر پڑا ہے،جسکا پیسا ملک سے باہر پڑا ہو وہ کبھی بھی سامراج کے خلاف نہیں بول سکتا،انکی کرپشن پر وائٹ پیپر عوام کے سامنے پیش کروں گا،انہوں نے کہاکہ یہ قوم فیصلہ کرے گی کہ ہم نے آزاد ملک بن کر رہنا ہے یا غلام ،یہ مافیا لوگوں کی کردار کشی کرتے ہیں

لوگوں کو ڈراتے دھمکاتے ہیں،انہوں نے ایک خاتون کو پیسے دے کر 2018 میں کتاب لکھوائی،عید کے بعد پھر یہ اسی طرح کی حرکت کرنے جا رہے ہیں،عید کے بعد پھر یہ میری کردار کشی کرنے کی کوشش کریں گے،میں جب تک زندہ ہوں میں انکا ڈٹ کر مقابلہ کروں گا،اسلام آباد کا جو مارچ ہوگا یہ فیصلہ کرے گا کہ ملک نے کس طرف جاناہے،ہم زبان سے ان کے خلاف جہاد کریں گے،انہوں نے کہاکہ ہمارے 22 کروڑ لوگوں کی توہین کی گئی، ہمارے اوپر بوٹ پالشی کو بٹھا دیا گیا،

امریکا ہمیں تمہاری معافی کی کوئی ضرورت نہیں،شہباز شریف پرچالیس ارب کے کیسز ہیں اس شخص کواس لیے مسلط کیاگیاکیونکہ یہ شخص بیرونی قوتوں کاآلہ کارہے،چورمافیاکومسلط کرناہمارے 22کروڑ عوام کی توہین ہے۔