اسلام آباد(نیوز ڈیسک )مسجدنبوی ؐ کی بے حرمتی کامعاملہ ،اسلام آبادمیں سعودی سفارتخانے پاکستانیوں کی گرفتاری کی تصدیق کردی،جمعہ کوسعودی سفارتخانےکے ڈائریکٹرانفارمیشن نےگرفتاریوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ مسجد نبوی بےحرمتی واقعہ پر کچھ پاکستانیوں کی گرفتاریاں ہوئی ہیں. یہ گرفتاریاں سعودی قوانین توڑنے پر ہوئی ہیں۔دوسری جانب نجی ٹی وی چینل نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیاکہ سعودی حکومت نے مسجد نبویؐ میں نعرے بازی کرنے والے 150افراد کوگرفتارکیاہے۔معروف عرب خبررساں ادارے الجزیرہ ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں کہاکہ سعودی حکومت نےمسجد نبویؐ کاتقد س پامال کرنے اورنعرہ بازی کرنے والوں کو60ہزارریال جرمانہ ،5سال قیداورتاحیات پابندی کافیصلہ کیاہے
مسجد نبویؐ کی بے حرمتی پرپاکستانیوں کی گرفتاری ،سعودی سفارتخانے نے تصدیق کردی









