ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے وفد میں شامل پاکستان علما کونسل کے سربراہ علامہ طاہر اشرفی نے مسجد نبویﷺ واقعے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھاکہ گزشتہ روز دو تین جگہوں پر کچھ عناصر نے بدتمیزی کی، لگ ایسا رہا ہے کہ یہ سب منصوبہ بندی کے تحت ہوا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ 15 سے 16 ماہ عمران خان کا نمائندہ خصوصی رہا ہوں، ہماری کوشش تھی کہ وہ راداری کی طرف جائیں۔ ان کا کہنا تھاکہ عمران خان کو ان واقعات پر سوچنا چاہیے اور آگے آنا چاہیے۔
مسجد نبویؐ واقعہ، عمران خان کو ان واقعات پر سوچنا اور آگے آنا چاہیے، طاہر اشرفی








