لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے حلف سے متعلق لاہورہائی کورٹ کے فیصلے پرشدید تنقید کرتے ہوئےاسے غیرقانونی اور غیرآئینی قراردیا۔عدالتی فیصلے پر اپنے ردعمل میں انہوں نے کہاکہ آئین کی نئی تشریح کی جارہی ہے اور نیاآئین لکھنے کی کوشش کی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ ایک دن میں درخواست دائر ہوتی ہے اور سماعت کے بعد فیصلہ آجاتا ہے، ایسے فیصلوں کی بدولت عدالتوں کے فیصلوں پر سوالیہ نشان لگ رہے ہیں،عدالتوں کو قانون کے تحت برابری کے ساتھ انصاف دینا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ آج ہی فیصلے کو چیلنج کیا جائے گا۔
لاہورہائیکورٹ کا فیصلہ غیرآئینی ،وکیل پی ٹی آئی, فیصلے کو چیلنج کرنے کااعلان








