بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جہانگیر ترین اپنے بیٹے کے ہمراہ پاکستان واپس پہنچ گئے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )جہانگیر ترین پاکستان واپس پہنچ گئے۔ ترجمان کے مطابق جہانگیر ترین اوران کے بیٹے علی ترین لاہور پہنچ گئے ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھاکہ جہانگیرترین اورعلی ترین دبئی سے لاہورپہنچے ہیں۔طبیعت کے حوالے سے جہانگیر ترین کا کہنا تھاکہ میری طبیعت اب بہتر ہے اور ڈاکٹروں کی اجازت کے بعد وطن واپسی ممکن ہوئی۔ان کا کہنا تھاکہ میری صحت یابی کیلئے دعا کرنے پرسب کا مشکور ہوں، جلد ساتھیوں سے مشاورت اورملاقاتوں کاسلسلہ شروع کروں گا۔خیال رہے کہ جہانگیر ترین پاکستان میں سیاسی بحران پیدا ہونے سے پہلے اپنے علاج کےلئے لندن گئے تھے اور اب ان کی واپسی مرکز اورپنجاب میں حکومتوں کی تبدیلی کے بعد ہوئی ہے تاہم لندن میں قیام کے دوران ملک میں ہونے والی سیاسی پیشرفت پر ان سے رابطے ہوتے رہے ۔