بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی رہنما عون عباس بپی کا پارٹی سے علیحدگی کا اعلان

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )جنوبی پنجاب کے صدر عون عباس بپی نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ عرصہ کیلئے سیاست سے دستبردار ہورہا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے صدر عون عباس بپی نے پارٹی اور سیاست سے دستبرداری کا اعلان کردیا ہے۔
عون عباس بپی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ 9 مئی کا واقعہ پاکستان کی تاریخ پر سیاہ دھبہ ہے، جس کی شدید مذمت کرتا ہوں، فوج اور یہ قوم لازم و ملزوم ہیں۔

عون عباس بپی کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کی صدارت سے مستعفی ہوتا ہوں، اور کچھ عرصہ کیلئے سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔