اسلام آباد(نیوز ڈیسک )حکومت نے بجلی لوڈشیڈنگ پرقابو پانےکی کوششیں تیز کر دی ہیں۔موجودہ حکومت نے ایک اور ایل این جی کا رگو کا سودا کر لیا ہے، ایل این جی کارگو 17 سے 18 مئی کی سپلائی کے لیے خریدا گیا ہے۔
اسپاٹ ایل این جی کارگو خریداری کے لیے ایمرجنسی ٹینڈر جاری کیا گیا تھا، ایل این جی کارگو 23.12 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو میں خریدا گیا۔ ایل این جی کارگو کے لیے سب سےکم بولی وائٹول بحرین کی طرف سےدی گئی تھی۔گزشتہ روز وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے بھی مئی میں لوڈشیڈنگ کے معاملات حل ہو جانے کی یقین دہانی کروائی تھی،
انھوں نے کہا تھا کہ بجلی کی پیداواری صلاحیت کا بحران نہیں، ایندھن کا بحران ہے تاہم یکم مئی سے بتدریج لوڈ شیڈنگ کے معاملات حل ہو جائیں گے۔









