بنوں کےعلاقے جانی خیل میں خودکش حملے میں شہید ہونےوالے نو شہداء کو ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کردیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق نماز جنازہ میں ان کےلواحقین،عزیز واقارب، قریبی دوستوں، اہل علاقہ اور سماجی شخصیات نے شرکت کی، شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدار صنوبر علی ،حوالدار عارف ،حوالدار عمران، حوالدار آفتاب، سپاہی رشید، سپاہی ذیشان، سپاہی حسیب، سپاہی احمد ، سپاہی وارث علی شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے یہ شہداء قابل فخرہیں جنہوں نے ملک میں امن کے قیام کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔
شمالی وزیرستان میران شاہ کے عمومی علاقے میں خفیہ معلومات پر مبنی آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے میجر عامر عزیز (عمر 29 سال، ساکن ضلع سرگودھا) اور سپاہی محمد عارف (عمر 27 سال، ساکن ضلع ساہیوال) کی نماز جنازہ بنوں میں ادا کر دی گئی۔
شہدا کوان کے آبائی علاقوں میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔ نماز جنازہ میں اعلی فوجی و سول افسران اور عوام نے شرکت کی۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گردوں کی یہ بزدلانہ کاروائیاں ہمارے حوصلے کمزور نہیں کر سکتیں اور پاکستان آرمی دہشت گردی کیخلاف جاری جنگ کو منطقی انجام تک پہنچا کررہے گی۔
بنوں خودکش حملے کے9 شہداء آبائی علاقوں میں سپرد خاک








