بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایمان مزاری رہائی کے بعد گھر پہنچ گئیں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری رہائی کے بعد گھر پہنچ گئیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ایمان مزاری کی ضمانت منظور کرلی۔
ایمان مزاری کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔
اے ٹی سی نے ایمان مزاری کی 10 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں پر ضمانت منظور کی ہے۔