facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

گورنر پنجاب کے اقدام پر افسوس ہے، عطا تارڑ

لاہور(نیوز ڈیسک)ن لیگی رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ گورنر کے اقدام پر افسوس ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا کہ کوئی آئینی بحران نہیں، ہم پرسکون ہیں۔

لیگی رہنما عطا تارڑ نے کہا کہ کیا حمزہ شہباز نے اسمبلیاں توڑنے کاحکم دیا؟ ہم نے آئین اور قانون کی پیروی کی، گورنر کے اقدام پر افسوس ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ اگر گورنر راج لگانے کا ارادہ رکھتے ہیں تو گورنر راج تو وفاق لگاتا ہے، چار دن کی گورنری پر اپنا ایمان بیچا، آئین کو توڑا۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے تووزیراعلیٰ کاحلف باغ جناح میں لے لیتے، عدالتی حکمنامہ موجود ہے کہ حلف برداری ہونی ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ یہ ہماری 2013 والی کابینہ بھی بحال کردیں، عدالتوں کے فیصلے ہمارے خلاف بھی آئے جنہیں من وعن تسلیم کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئین وقانون کو پامال کیا گیا ہے یہ لوگ کہتے ہیں عدالتوں کی مداخلت ہے، کیا کریں پھرآپ کوکھلا چھوڑ دیں۔

واضح رہے کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا استعفیٰ آئینی اعتراض لگا کر مسترد کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب نے عثمان بزدار کا استعفیٰ مسترد کر کے اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کو خط لکھ دیا ہے جبکہ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے بھی گورنر کا خط موصول ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔