کراچی(نیوزڈیسک)بین الاقوامی بلین مارکیٹ اور عالمی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 9 ڈالر گھٹ کر 1931 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 6300 روپے اور 6402 روپے کی کمی واقع ہوئی۔
قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی اور پشاور میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 2 لاکھ 32 ہزار 800 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر ایک لاکھ 99 ہزار 588 روپے روپے کی سطح پر آگئی۔
پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی








