بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ڈالر کی بلیک مارکیٹ انڈر گراؤنڈ ہوگئی ہے، ملک بوستان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین فاریکس ایکسچینج ایسوسی ایشن آف پاکستان ملک بوستان نے کہا ہے کہ پہلے لوگ ڈالر خریدنے کیلئے آتے تھے، اب دو دن سے لوگ ڈالر بیچنے کیلئے آ رہے ہیں، لیکن کوئی خریدنے والا نہیں ہے، ڈالر کی بلیک مارکیٹ انڈر گراؤنڈ ہوگئی ہے۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ملک بوستان نے کہا کہ ایکسچینج کمپنیوں سے متعلق اقدام درست ہے، دبئی میں بھی 170 سے 65 کمپنیاں رہ گئی ہیں، اچھی ایکسچینج کمپنیوں کو رہنے دیا جائے، ایکسچینج کمپنیاں سال کا 6 ارب ڈالر لا رہی ہیں، اے کیٹیگری والی ایکسچینج کمپنیز کو سہولتیں دی جائیں۔
انہوں نے کہا کہ سٹے باز اونچے ریٹ پر ڈالر خرید کر اسمگل کر رہے تھے۔