facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عورت مارچ اوریوم حجاب دونوں منانا درست ہے، طاہر اشرفی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پاکستان علماء کونسل و وزیر اعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر اشرفی کاکہنا ہے کہ 8 مارچ کو یوم حجاب اور عورت مارچ ، دونوں کو منانا درست ہیں۔

حافظ طاہر اشرفی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ سال عورت مارچ والوں کی طرف سے کچھ پلے کارڈز شریعت کے حوالے سے اشکالات تھے۔

نمائندہ خصوصی طاہر اشرفی نے کہا کہ برطانیہ میں قانون ہونے کی وجہ سے لوگ ہتک عزت کے مقدمات لیکرعدالتوں میں جاتے ہیں،لوگوں کی عزت کے دفاع کرنے کیلئے کوئی قانون تو ہونا چاہیے،ہتک عزت کا قانون اور بھی سخت بننا چاہیے۔

طاہراشرفی نے کہا کہ میرے متعلق شراب کی غلط خبریں اس وقت چلائی گئیں جب میں حج پر تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے والے خود عدم اعتماد کا شکار ہیں،اپوزیشن والے جتنی تاریخیں دیں ان کے ساتھ سال 2023 ء لگا دیا کریں۔

طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مالک سب پاکستانی ہیں،اقلیت اور اکثریت اپنی جگہ مگر سب پاکستانی ہیں، پیغام پاکستان کہتا ہے کہ اپنا مذہب چھوڑو نہیں کسی کا مذہب چھیڑو نہیں، پیغام پاکستان جیو اور جینے دو کا پیغام ہے۔