مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں یہودی آباد کاروں کے فلسطینیوں پر حملے جاری ہیں۔
مقبوضہ بیت المقدس(Jerusalem) کے مشرقی علاقے میں فلسطینیوں پر یہودی آبادکاروں نے حملہ کر دیا، مغربی کنارے کے علاقے نابلوس میں اسرائیلی آبادکاروں کے حملوں کے نتیجے میں ایک 16 سالہ فلسطینی لڑکا سر پر پتھر لگنے سے زخمی ہو گیا۔
دیگر علاقوں میں بھی آبادکاروں کے حملوں کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں، آبادکاروں نے رملہ کے مشرق میں واقع فلسطینیوں کی آبادیوں پر حملے کیے۔

مزیدپڑھیں:ٹیم کے ساتھ ناانصافی، ایرانی فٹبال ٹیم کے کپتان مہدی طارمی کی فیفا پر تنقید
اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں دیر البلاح کے مشرق میں زرعی علاقے پر فضائی حملہ کیا، اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے وسطی علاقے دیر البلاح کے مشرق میں کھلے علاقے کو نشانہ بناتے ہوئے فضائی حملہ کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ جنگی طیاروں نے زرعی زمینوں پر کم از کم دو میزائل داغے۔
خیال رہے کہ یہ تازہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب محصور غزہ پر تقریباً روزانہ کی بنیاد پر حملے جاری ہیں، اور یہ حملے اکتوبر میں طے پانے والے نام نہاد “جنگ بندی” معاہدے کی خلاف ورزی تصور کیے جا رہے ہیں۔








