پشاور(ممتازنیوز )پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختون خوا کے عہدیداروں اور کارکنوںنے نوازشریف کی واپسی کے اعلان کا بھرپور خیرمقدم کرتے ہوئے تاریخی استقبال کے عزم کا پختہ اظہار کردیا،پارٹی راہنماؤں اور کارکنوں نے نوازشریف کے حق میں بھرپور جذباتی تقاریر کرتے ہوئے کہاکہ نوازشریف کی واپسی دہشت گردی، معاشی بدحالی اور مہنگائی کے خلاف اعلان جنگ ہے،نوازشریف پاکستان کی عوام کے محسن ہیں ، اپنے قائد کو خوش آمدید کہنا ہمارا فرض ہے،نوازشریف نے بہادری، ثابت قدمی سے سیاسی انتقام کا مقابلہ کیاہم اپنے قائد کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
شرکاء نے خطاب میں کہاکہ نوازشریف نے عوام کو مہنگائی سے بچایا تھا، اس خدمت کی اُنہیں سزا ملی،سیاسی انتقام کی آگ کے دریا عبور کرکے نوازشریف اپنے لوگوں میں واپس آرہے ہیں،2016 میں عوام سے ترقی ، مہنگائی میں کمی چھین لی گئی،نوازشریف کے خلاف سازش کے نتیجے میں عوام کو مہنگائی ملی،نوازشریف کے خلاف سازش پاکستان کی ترقی کے خلاف سازش تھی، نوازشریف کی واپسی مہنگائی میں کمی اور معاشی ترقی کے سنہری دور کی دوبارہ واپسی کا آغازبنے گی۔
شرکاء نےکہاکہ دس سال کٹھ پتلی کی خیبرپختونخوا میں مسلط حکومت نے صرف لوٹ مار کی،نوازشریف نے خیبرپختون خوا کو تاریخ کے سب سے بڑے ترقیاتی منصوبے دئیے،نوازشریف ہی ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال سکتا ہے،نوازشریف نے وفاق پاکستان کو مضبوط کیا، عوام کو بلاامتیاز ترقی کے سفر میں شامل کیا،2013 سے 2018 میں نوازشریف نے پاکستان کو معاشی طور پر پیروں پر کھڑا کردیا تھا،اُن کرداروں کو کٹہرے میں کھڑا کرنا چاہیے جن کی وجہ سے ملک ڈیفالٹ کو پہنچا، مہنگائی آج اس انتہاپر ہے،آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے ذمہ دار وہ ہیں جنہوں نے نوازشریف کو اقتدار سے الگ کیا،نوازشریف پاکستان اور قوم کی بہتری کے لئے واپس آرہے ہیں،آج پاکستان اور عوام کو نوازشریف کی ضرورت ہے،قوم کے ساتھ مل کر معمار پاکستان کا تاریخی استقبال کریں گے،ہم نواز شریف کے مشکور ہیں، مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخواہ کا ورکر نوازشریف کی طاقت بن کر دکھائے گا۔








