بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فاطمہ قتل کیس: بچی کو جنسی زیادتی کانشانہ بنانے کا انکشاف

رانی پو(نیوزڈیسک)سندھ کے علاقے رانی پورمیں گھریلوملازمہ فاطمہ کےقتل کامعاملہ ، پوسٹ مارٹم رپورٹ تیارہوگئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق یہ بات سامنے آئی ہےکہ بچی کے سر اور سینے پرلگنےوالی چوٹیں موت کاسبب بنیں، بچی کوتین چاربارزیادتی کانشانہ بھی بنایاگیا۔
حویلی میں بے دردی سے قتل ہونے والی کمسن بچی فاطمہ پھرڑو کی پوسٹ مارٹم رپورٹ تیار ہوگئی ہے، جسے آج شام یا کل تک پولیس کے حوالے کیاجائے گا۔لیبارٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ بچی کے سر اور سینے پر چوٹیں لگنے سے موت کا سبب بنی ۔ بچی کے ساتھ تین چار بار زیادتی کا نشانہ بھی بنایا گیا ہے۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ تشدد کے بعد بچی کو طبی امداد بھی نہیں دی گئی تھی۔ بچی کو سر اور سینے پر تشدد کیا گیا تھا ، جس کی وجہ سے موت کا باعث بنی ۔ لیبارٹری میں فائنل اور پکی رپورٹ تیار ہو گئی ہے۔