اسلام آباد(نیوزڈیسک)رہنما پیپلز پارٹی حسن مرتضی نے کہا ہے کہ ضیاء کی سیاسی اولاد آج بھی بھٹو کی نفرت میں مبتلا ہے ، جن کا قائد ضیاء کی قبر پر حاضریاں بھرتا ہو وہ بھٹو کے خلاف زہر ہی اگلیں گے، آمروں کے سامنے جھکنا اور سیاستدانوں کو آنکھیں دکھانا ن لیگ کا ڈی این اے ہے، حسن مرتضی نے کہا کہ بھٹو شہید زندہ تھا زندہ ہے اور زندہ رہے گا ، مشکل میں ہمیشہ نواز شریف نے بھٹو شہید کے پیچھے پناہ لینے کی کوشش کی ، دو سڑکیں بنانے سے کوئی سیاستدان لیڈر نہیں بن جاتا ، ایٹم بم سے پارلیمنٹ تک پاکستان کی اینٹ اینٹ پر بھٹو کا نام درج ہے۔رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ بھٹو آئین کی شکل میں زندہ ہے ، بھٹو نے غریبوں کو آواز ، مزدوروں کسانوں کو حقوق دئے ،زندہ ہو رہتے ہیں جو سینا تان کر پھانسی پر جھول جائیں ، جو ہر دس سال بعد ڈیل کر کے سیاست چھوڑ دیں وہ لیڈر نہیں بنا کرتے، وزیراعظم تو کئی آئے اور گئے مگر بھٹو کوئی نہ بن سکا ، ہم تو سمجھتے تھے کہ حنیف عباسی پر منشیات فروشی کا الزام ہے ، حسن مرتضی نے کہا کہ اب لگتا ہے کہ وہ منشیات کے عادی ہیں اس لئے دماغ کام نہیں کر رہا ، اگر حنیف عباسی کا دماغ ٹھیک کام کر رہا ہے تو مناظرہ کریں، حنیف عباسی ضیاء کی بنائی ن لیگ کی کارکردگی لائیں۔انہوں نے کہا کہ میں بھٹو، بینظیر اور آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی کارکردگی لاتا ہوں ۔
واضح رہے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ہم نے کبھی نہیں کہا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ الیکشن لڑیں گے، پیپلز پارٹی کی کارکردگی ہمیشہ صفر بٹا صفر ہی رہی،پیپلز پارٹی والے کہتے ہیں بھٹو زندہ ہے، بھائی بھٹو مرچُکا ہے،
رہنما پیپلز پارٹی حسن مرتضی کا حنیف عباسی کو مناظرے کا چیلینج








