بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی پی 63 گوجرانوالہ سے اسامہ طارق کھوکھر پیپلزپارٹی میں شامل

لاہور(ممتاز نیوز)صدر پی پی پی آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد پی پی 63 گوجرانوالہ سے اسامہ طارق کھوکھر پی پی پی میں شامل ہوگئے ،۔
آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہونے والے اسامہ طارق کھوکھر کو خوش آمدید کہا
اس موقع پر سابق صدر پی پی پی پنجاب چوہدری امتیاز صفدر وڑائچ، گوجرانوالہ میں پی پی پی کے ضلعی جنرل سیکریٹری چوہدری ارشاد اللہ سندھو ،صدر پیپلزلائرز فورم گوجرانوالہ ناصر عبادت ملک ایڈووکیٹ، جنرل سیکریٹری پیپلزلائرز فورم گوجرانوالہ احد محمود رامے ایڈووکیٹ ،نائب صدر پی پی پی راولپنڈی ڈویژن نعیم کیانی ،ضلعی جنرل سیکریٹری پی پی پی سیالکوٹ شہباز خان اور ان کے صاحبزادے رکن چیمبر آف کامرس سیالکوٹ گل شیر خان بھی موجودتھے۔