بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اگر کوئی ہمیں گالی دے گا تو اس کا جواب دیا جائے گا، حسن مرتضیٰ

لاہور:  پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ اگر کوئی ہمیں گالی دے گا تو اس کا جواب دیا جائے گا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حسن مرتضیٰ نے کہا کہ طلال چوہدری غریب کے ایشوز پر جواب دینا ضروری نہیں سمجھتے تو ان کی مرضی ہے، پیپلز پارٹی غریب کے مسائل سے متعلق ضرور بات کرے گی۔

حسن مرتضیٰ نے کہا کہ ہم نے ان پر کوئی الزام نہیں لگایا، الیکشن کمیشن سے الیکشن کی ڈیمانڈ کی، الیکشن کمیشن کو جواب دینا چاہیے، کسی سیاسی جماعت کو جواب نہیں دینا چاہیے۔

پی پی رہنما نے یہ بھی کہا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ ہم تمام سیاسی جماعتوں کےلیے چاہتے ہیں۔