بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سندھ اور پنجاب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، زونل کمیٹیوں نے اعلان کردیا

 لاہور،کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )صوبہ پنجاب اور سندھ کی زونل رویت ہلال کمیٹیوں نے شوال کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کردیا۔پنجاب کی زونل کمیٹی کا اجلاس لاہور اور سندھ کی زونل کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا جس میں چاند دیکھے جانے کا جائزہ لیا گیا۔ لاہور میں زونل رویت ہلال کمیٹی کے عہدیداروں کا کہنا تھاکہ پنجاب میں چاند نظرآنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔سندھ زونل کمیٹی کا کہنا تھاکہ کراچی سمیت صوبے بھر میں شوال کا چاند نظرنہیں آیا۔کمیٹیوں کا کہنا تھاکہ چاند دیکھنے سے متعلق حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔