بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سعودی عرب سے پاکستان کو 8ارب ڈالر کا پیکج ملنے کا قوی امکان

  اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو مجموعی طور پر 8 ارب ڈالر کا پیکج دیے جانے کا قوی امکان ہے۔  نجی ٹی وی کے مطابق تیل کی موخر ادائیگیوں کا پیکج دو گنا کر دیا گیا، جس کے تحت تیل کی سہولت 1.2ارب ڈالر سے بڑھا کر 2.4ارب ڈالر کی جا رہی ہے۔حکومتی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ تین ارب ڈالر خزانے جون 2023 تک واپس نہ لینے کی سعودی یقین دہانی کرا دی گئی ہے، تین ارب ڈالر سعودی حکومت نے دسمبر 2021میں اسٹیٹ بینک میں جمع کرائے تھے۔ اس کے علاوہ اضافی دو ارب ڈالر کی رقم یا سکوک کی شکل میں بھی دیے جانے پر بات چیت حتمی مراحل میں ہے۔ ذرائع کے مطابق دو ہفتوں تک سعودی حکام کے ساتھ معاہدے کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔بنیادی فیصلے طے کرکے وزیر اعظم شہباز شریف وطن واپس پہنچ گئے ہیں لیکن وزیر خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل معاہدے کی تفصیلات طے کرنے کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں۔واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے سال 2013/18 کے لیے سعودی حکومت نے پاکستان کو کل پیکج 7.5ارب ڈالر دیا تھا۔