اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ کی دوست فرح خان آفس ہولڈر نہیں بلکہ پنجاب میں عمران خان کی فرنٹ پرسن تھی۔ اتوار کو اسلام آباد میں سابق وزیراعظم عمران خان کے پریس کانفرنس کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک شخص عوام سے گزشتہ چار سال سے مسلسل جھوٹ بول رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج سابق وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ ’کسی کو بھی دکھا دیں کہ فرح خان پر کیس نہیں بنتا، ان کے پاس سرکاری عہدہ نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز بھی آفس ہولڈر نہیں تھی۔ ’فرح گوگی اور شہزاد اکبر کے داستانوں کا سراغ بنی گالہ سے ملتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آپ کے فرنٹ پرسن کے اثاثوں میں اربوں کا اضافہ ہوا ہے۔ وہ آفس ہولڈر نہیں بلکہ آپ کی فرنٹ پرسن تھی۔ وہ پنجاب میں پیسے لے کر لوگوں کی تعیناتی کرتی تھی۔
فرح خان آفس ہولڈر نہیں، پنجاب میں عمران خان کی فرنٹ پرسن تھی، مریم اورنگزیب








