facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کلبھوشن نے پاکستان میں دہشتگردی کا اعتراف کیا، سٹیٹس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، دفتر خارجہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ زیر حراست بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے اسٹیٹس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، کلبھوشن نے پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کا اعتراف کیا ہے۔ ہم مقبوضہ کشمیرمیں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو مسترد کرتے ہیں۔ بھارت دہائیوں سے کشمیریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران بتایا ہے کہ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں، نگران وزیراعظم جنرل اسمبلی سے خطاب میں مسئلہ کشمیر سمیت اہم معاملات کو اجاگر کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ اس وقت نیویارک میں موجود ہیں، وہ 22 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے اور مقبوضہ کشمیر اور مسجد الاقصٰی کا مسئلہ اٹھائیں گے۔
ممتاز زہرا بلوچ نے کہاکہ نگران وزیر اعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں پاکستان کے موقف سے آگاہ کریں گے، مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور فلسطین میں ہونے والی اسرائیلی جارحیت کی بھی مذمت کریں گے۔
انہوں نے پاکستان مسئلہ کشمیر کا حل یو این کی قراردادوں کے مطابق چاہتا ہے۔ پاکستان ہمیشہ مقبوضہ کشمیر کی مظلوم عوام کی آواز بنتا رہے گا اور ہر فورم پر ان کے لیے آواز اٹھائے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت پر پاکستان کا موقف بتاتے ہوئے کہاکہ پاکستان مسجد الاقصٰی پر اسرائیلی جارحیت کی بھرپور مذمت کرتا ہے، پاکستان اسرائیل کی جانب سے رات گئے مسجد الاقصٰی اور غزہ میں مسلمانوں پر حملوں کی مذمت کرتا ہے۔ عالمی برادری کو آگاہ کرنا ضروری ہے کہ اسرائیلی جارحیت خطے میں امن و استحکام کے لیے شدید خطرہ ہے۔
ممتاز زہرہ بلوچ نے کہاکہ نگراں وزیر اعظم آج موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں شرکت کریں گے، اس سے قبل انوار الحق کاکڑ نے ایشیائی سوسائٹی اجلاس سے کلیدی خطاب بھی کیا ہے۔