اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف نے توہین مذہب قوانین کے غلط استعمال اور جعلی مقدمات بنانے کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔
سابق وفاقی وزیرانسانی حقوق شیریں مزاری اس سلسلے میں اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی کوخط لکھیں گی۔ یو این نمائندہ خصوصی انسانی حقوق کو تحقیقات کی درخواست کی جائے گی۔
آج ٹویٹر پیغام میں شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ عمران خان ہی وہ تنہا مسلم رہنما ہیں جس میں اسلاموفوبیا پر مغرب سے ٹکر لینے کی ہمت تھی۔ اقوام متحدہ سے اسلاموفوبیا کیخلاف 15 مارچ کو عالمی دن کے طور پر منوایا۔
اس سے قبل آج پریس کانفرنس سے خطاب میں چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ اس سے بے وقوفانہ کیس کیا ہوسکتا ہےکہ مدینہ میں کوئی حرکت ہوتی ہے اور اگلے دن ان کی مہم چل جاتی ہے کہ یہ سب ہم نے کروایا، چیلنج کرتاہوں یہ عوام میں کہیں بھی جائيں ان کے ساتھ یہی ہوگا۔
تحریک انصاف کاتوہین مذہب کامعاملہ عالمی سطح پراٹھانےکافیصلہ








