بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

غیرقانونی اقدامات کی تحقیقات کی جائیں،شیخ رشید کاآرمی چیف کوخط 

  اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے آرمی چیف جنرل قمرجاويد باجوہ کوخط لکھ کر کہا ہے کہ بدنام زمانہ منشیات فروش اور کئی ناپسنديدہ لوگوں کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالا گيا اس عمل سے معاشرے ميں شد ید اضطراب اور بے چینی پائی جاتی ہے۔ شيخ رشيد نے آرمی چيف جنرل قمرجاويد باجوہ سمیت حساس اداروں کے سربراہان کو بھی اس معاملے پر خط لکھ دیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ وزيرداخلہ نے کابینہ کی منظوری کے بعد نام ای سی ا یل سے نکلوائے۔ بدنام زمانہ منشیات فروش اور ناپسنديدہ لوگوں کا نام ای سی ایل سے نکالا گيا۔ خط میں مزید لکھا گی کہ اس عمل سے معاشرے ميں شدید اضطراب اور بے چينی پائی جاتی ہے،معاملہ آنے والے دن کسی بڑے حادثے کا پیش خيمہ ہوسکتے ہيں ،شيخ رشيد نے خط میں مطالبہ کیا کہ غير قانونی اقدامات کی تحقیقات کی جائیں اور قوم کو ان بدنام زمانہ لوگوں سے آگاہ کيا جائے۔