بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ٹیلی تھون کے فنڈز کا غلط استعمال، عمران خان کیخلاف کرپشن کا ایک اور کیس تیار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف کرپشن کا ایک اور کیس تیار کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی پر ٹیلی تھون کے ذریعے جمع فنڈز کے غلط استعمال کا الزام ہے اور انہوں نے اگست 2022 میں ٹیلی تھون کے ذریعے فنڈ اکھٹے کیے تھے۔4 ارب 32 کروڑ روپے جمع ہوئے جس میں کروڑوں روپے کے گھپلوں کا الزام ہے۔
نیب ہیڈ کوارٹرز کو انکوائری کی منظوری کی درخواست موصول ہوئی ہے۔نیب راولپنڈی نے کیس کی شکایت کی تصدیق کرکے انکوائری میں بدلنے کی درخواست کی ہے۔خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان ان دنوں سائفر کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر اٹک جیل میں قید ہیں۔