لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری کی مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ آمد،سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کی صحت سے متعلق خیریت دریافت کی۔
صدر آصف علی زرداری اور چوہدری شجاعت حسین کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
صدر زرداری اور چوہدری شجاعت حسین کے درمیان ملاقات کے موقع پر چوہدری سالک حسین اور چوہدری شافع حسین بھی موجودتھے۔
آصف زرداری کی چودھری شجاعت کی رہائش گاہ آمد، ملکی سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال









