بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نواز شریف کا تین جرنیلوں کوانکار!اُن کے آخری الفاظ کیا تھے؟عرفان صدیقی نے بڑا راز فاش کر دیا

اسلام آباد(ممتاز نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف کا تین جرنیلوں کوانکار!اُن کے آخری الفاظ کیا تھے؟عرفان صدیقی نے بڑا راز فاش کر دیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ 1999میں نوازشریف کو وزیراعظم ہائوس سے اٹھا کر گاڑی میں بند کیا گیا اورر ایک جگہ پہنچایا گیا رات کو ان کے پاس تین جرنیل آتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اس ڈاکیومنٹ پر دستخط کرو جس پر نوازشریف کہتے ہیں کہ وہ دستخط نہیں کریں گے ، ان کے آخری الفاظ یہ تھے “اوور مائی ڈیڈ باڈی” اس کے ساتھ ہی انہوں نے وہ ڈاکیومنٹ اٹھا کر پھینک دیا،انہیں مارا قتل بھی کیا جاسکتا تھا لیکن انہوں نے جرات سے انکار کیا۔عرفان صدیقی نے کہا کہ اس وقت پاکستان کی سیاست کے اندر اگر کوئی شخص ایسا ہے جو ایسے حربوں کا مقابلہ کرنا جانتا ہو تو ہو نوازشریف ہیں جو کبھی جھکے نہیں اور نہ ہی کبھی ان کی منت سماجت کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے کسی ایک پیشی پر بھی نہیں کہا کہ مجھے استثنیٰ چاہیے ، 200پیشیاں بھگتیں ہیں میں ہر پیشی پر ان کے ساتھ رہا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سے متعلق میں رائے اس وقت قائم کروں گا جب وہ باہر آئیں گے ان کا رویہ دیکھیں گے کہ ان میں تبدیلیاں آچکی ہیں کہ نہیں آئیں یا وہیں کھڑے ہیں جہاں پہلے تھے تبھی ان کی جرات مندی کا اندازہ ہوگا، ابھی تو اتنا ہی پتہ چلا ہے کہ جیل میں دیسی مرغ جا رہے ہیں ، اچھے کھانے مل رہے ہیں ، اب وہ کہہ رہے ہیں کہ بیٹوں سے بات بھی کروائو۔