facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آرمی چیف سے سعودی عرب کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے سعودی چیف آف جنرل اسٹاف نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کےامورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر سے سعودی عرب کے چیف آف جنرل اسٹاف نے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی جنرل فیاض بن حامد الروویلی نے اعلی سطح کے فوجی وفد کے ہمراہ جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کےامورپرتبادلہ خیال کیا گیا، جب کہ دفاع اور سلامتی کے امور سے متعلق باہمی تعاون پر بھی بات چیت ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی فوجی وفد نے چیف آف جوائنٹ اسٹاف جنرل ساحر شمشاد سے بھی ملاقات کی۔