بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نوازشریف کی واپسی کی تاریخ میں تبدیلی کامعاملہ، شہباز شریف کا موقف سامنے آگیا

اسلام آباد(ممتازنیوز) مسلم لیگ(ن) کے صدر و سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوازشریف کی واپسی کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

لندن میں ن لیگ کی اہم بیٹھک جاری ہے اور شہباز شریف، نوازشریف سے ملاقات کیلئے حسن نواز کے دفتر پہنچ گئے ہیں۔

اس دوران میڈیا سے گفتگو میں شہبازشریف کا کہنا تھاکہ نوازشریف کی واپسی کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے مشورے کیلئے بلایا اس لیے آیا ہوں، گوجرانوالا میں کوئی ملاقات نہیں ہوئی نہ گوجرانوالا گیا ہوں۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس پہنچیں گے اور ن لیگ نے ان کے فقید المثال استقبال کا اعلان کر رکھا ہے۔