بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ہنستے بستے پاکستان کو اجاڑنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے،نوازشریف

لندن(نیوزڈیسک)قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف اور صدر جماعت شہباز شریف کی پاکستان سے آئے لیگی رہنماؤں سے ملاقات ،ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا، اس موقع پر سینیٹر اسحاق ڈار اور مریم نواز شریف بھی موجود تھیں ۔
مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے کہا کہ 2017 کے ہنستے بستے پاکستان کو ایک سازش کے تحت بربادی کے دھانے پر لا کھڑا کیا گیا اور کھلنڈروں کے ٹولے کو پاکستان پر مسلط کیا گیا۔
جب تک اس سازش میں شامل تمام کرداروں کو کیفر کردار تک نہیں پہنچایا جائے گا، پاکستان آگے نہیں بڑھ سکے گا۔

ان کا کہنا تھاکہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمرباجوہ، فیض حمید، ثاقب نثار، آصف سعید کھوسہ اور عظمت سعید پاکستان اور22 کروڑعوام کےمجرم ہیں۔