facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جناح ہاؤس حملہ کیس: صنم جاوید سمیت 9 ملزمان کی رہائی کا حکم

لاہور(نیوزڈیسک)لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں پی ٹی آئی کارکنوں صنم جاوید سمیت 9 ملزمان کی ضمانتیں منظور کر لی ہیں اور ان کی رہائی کا حکم دے دیا ہے۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ملزمان کی ضمانتیں منظور کیں۔
ملزمان میں علی حسن، حسین قادری، روبینہ جمیل، سید فیصل سمیت دیگر شامل ہیں۔
ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڑ پولیس نے جناح ہاؤس پر حملے کے الزام میں مقدمہ درج کررکھا ہے۔
واضح رہے کہ 9 مئی کو القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی کارکنوں نے ملک کے مختلف حصوں میں احتجاج کیا تھا۔
پی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاج کی دوران ملک کی اہم تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا تھا جس کی پاداش میں گرفتاریاں عمل میں لائی گئی تھیں، صنم جاوید و دیگر پر الزام ہے کہ انہوں نے جناح ہاؤس لاہور پر حملہ کیا اور توڑ پھوڑ کی۔
سانحہ 9 مئی کے بعد سول و عسکری قیادت نے فیصلہ کیا تھا کہ ملزمان کے خلاف کوئی رعایت نہیں کی جائے گی، جن لوگوں نے فوجی تنصیبات کونشانہ بنایا ان کے کیسز فوجی عدالتوں میں چلائے جائیں گے جبکہ دیگر املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے کیس انسداد دہشتگردی کی عدالتوں میں چلیں گے۔